ہتھکڑیاں ندارد،پولیس سرچ آپریشن میں گرفتار ملزمان کو آپس میں باندھ کرلے گئے

ہتھکڑیاں ندارد،پولیس سرچ آپریشن میں گرفتار ملزمان کو آپس میں باندھ کرلے گئے

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس اور حسا س اداروں کی جانب سے تھانہ صدر جلالپور کے علاقے جہان پور میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ہتھکڑیاں نہ ہونے کے باعث 11افراد کی قمیضیں باندھ کر گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ اور گولیاں برامد کر لی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، 130گھروں کی بائیو میٹرک سکیننگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں علاقے میں موجود تمام لوگوں کو موجودہ حالات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تاکہ عوام کسی بھی ناگہانی صورتحال سے خود کو بچاتے ہوئے پولیس کو بروقت اطلاع دیں اور جرم کوختم کرنے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں،170افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ بھی کی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 11مشکوک افراد کو جب حراست میں لیا گیا تو پولیس کے پاس ہتھکڑیاں موجود نہ تھیں۔جس کے باعث مجبوراً ان کی کمیضیں آپس میں باندھ کر گرفتار کیا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول