عید کے بعد قوم کو انشاء اللہ کرپشن کے گاڈفادر سے نجات ملے گیم نعیم الحق

عید کے بعد قوم کو انشاء اللہ کرپشن کے گاڈفادر سے نجات ملے گیم نعیم الحق

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور انکی جماعت کو پہنچنے والے شدید ترین نفسیاتی صدمے کے بعد ان سے ہمیں پوری ہمدردی ہےٗ 60 روز بعد سپریم کورٹ متفقہ طور پر نواز شریف پر بددیانتی اور خیانت کی مہر ثبت کرے گی،عیدالفطر کے بعد قوم کو انشاء اللہ کرپشن کے گاڈفادر سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔اپنے بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے یوں رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو شدید ذہنی صدمے کا پہنچنا فطری ہے،نواز شریف اور انکے قریبی رفقاء نے بیچارے وزیروں اورن لیگی کارکنوں کے ساتھ سخت زیادتی کی ٗ بیچارے وزیروں اور کارکنوں کو بتایا جاتا رہا کہ میاں صاحب کا تو پانامہ میں نام ہی نہیں۔ بیچاروں کو دلاسے د یئے جاتے رہے ہیں کہ نواز شریف کیخلاف ثبوتوں کی حیثیت"ردی اور پکوڑوں کے کاغذ" سے زیادہ نہیں ٗسپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد بھی ان بیچاروں سے جھوٹ بولا گیا اور مٹھایاں کھلا کر گمراہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ نوازشریف اور انکا خاندان تسلسل سے جھوٹ بولتا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے بنچ نے متفقہ طور پر عمران خان کا مؤقف اور پیش کردہ تمام ثبوتوں کو قبول بھی کیا اور فیصلہ بھی سنایاٗمسقبل کے چیف جسٹس سمیت سینئر ترین جج صاحب نے نواز شریف کو فوراً نااہل قرار دینے کا حکم سنایا۔ سپریم کورٹ نے قوم کو بتایا کہ نواز شریف اور انکی اولاد کی خوش قسمتی کے پیچھے انتہائی سلیقے سے کی گئی چوری کارفرما ہے۔

نعیم الحق

مزید : کراچی صفحہ اول