آئی جی سندھ نے کاروکاری میں لڑکی کے قتل کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے کاروکاری میں لڑکی کے قتل کا نوٹس لے لیا

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے میں مبینہ کاروکاری کے واقعہ میں لڑکی کے قتل کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے عمل میں اعانت جرم کے مرتکبین کی بھی نشاندھی کی جائے اور اس حوالے سے اگر کوئی غیرقانونی جرگہ ہوا ہے تو اسکے سرپرستوں اور شرکاء کا بھی ناصرف پتہ لگایا جائے بلکہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ خاندان کے تحفظ اور انہیں تمام تر قانونی معاونت کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول