مشرق وسطیٰ معاملہ پر امریکہ سے بات کرنیکی کوئی ضرورت نہیں:ایران

مشرق وسطیٰ معاملہ پر امریکہ سے بات کرنیکی کوئی ضرورت نہیں:ایران

تہران(آن لائن) ایران نے کہا ہے وہ مشرق وسطیٰ کے معاملے پر امریکہ کیساتھ بات کرنے کیلئے تیار نہیں جبکہ بیک وقت واشنگٹن شورش زدہ خطے کیلئے جج، جیوری اور جلاد کردار ادا نہیں کر سکتا، ایک فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شا مخا نی نے کہا جہاں تک مشرق وسطیٰ معاملے کا تعلق ہے ہم نے نہ تو کبھی اس ایشو پر امریکہ کیساتھ بات کرنے کا سوچا اورنہ ہمیں ایسا کرنیکی ضر و ر ت ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ اور کارنامے ہمیشہ متنازعہ رہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ تمام معاملات کیلئے اقتصادی نظریہ ا ستعمال کرنا ہے اور انہیں بین الاقوامی تعلقات کی بھی زیادہ سمجھ نہیں، ہم مشرق وسطیٰ خطے میں کسی قسم کی مزید کشیدگی نہیں چاہتے، ایران مشرق وسطیٰ میں علاقائی استحکام چاہتا ہے، اسکی براہ راست شمولیت سے یہ مسئلہ کبھی بھی حل نہیں ہوگا۔

ایران

مزید : کراچی صفحہ اول