کلبھوشن کے پاس 2 پاسپورٹ کیسے؟

کلبھوشن کے پاس 2 پاسپورٹ کیسے؟

نئی دہلی(آئی این پی) معروف بھارتی اخبار میں کلبھوشن یادیو کی پراسرار یت پر مضمون شائع ہوا ہے جس میں کلبھوشن کی شخصیت ، رابطوں اور بھارتی حکومت کے مو قف پر کئی سوالات اٹھا ئے گئے ہیں، بھارتی وزارت خارجہ نے سوالات کا جواب دینے سے معذرت کر لی۔ بھا ر تی اخبار انڈین یکسپریس میں کلبھوشن یادیو کی پراسراریت پر مضمون شائع کیا گیا جس میں کرن تھاپر نے کلبھوشن یادیو سے متعلق حکومت کے دعوؤں کا پردہ فاش کر دیا، مضمون میں کلبھوشن کی شخصیت ، رابطوں اور بھارتی حکومت کے موقف پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں، مضمون میں سوالات اٹھائے گئے کہ کلبوشن یادیو 2 پاسپورٹ کا حامل کیوں تھا، کلبھوشن کو دوسرا پاسپورٹ حسین مبارک پٹیل کے نام سے03 ء میں جاری ہوا، حسین مبارک کے دوسرے پاسپورٹ کی تحریر14 ء کیوں ہوئی، بھارت کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے سوال پر معذرت کر لی۔

مزید : کراچی صفحہ اول