لاہور: آندھی و ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

لاہور: آندھی و ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلنے والی آندھی و ہلکی بارش سے جہاں شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا وہیں لیسکو کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کالج روڈ، ہربنس پورہ، مغلپورہ، شاہدرہ اور مانگا منڈی سمیت دیگر شہری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ترسیل گھنٹوں معطل رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری طرف علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی ، موسم اور فنی خرابی کے باعث 27 پروازیں متاثر ہوہیں۔ جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب اور ہفتہ کے روز آندھی و بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کی وجہ سے شہر میں کم سے کم درجہ حرات 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ خوشگوار موسم کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد بچوں اور بزرگوں کے ہمراہ مختلف پبلک پارکوں میں پہنچ گئی۔ جہاں پر شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دس پروازیں التواء کا شکار جبکہ سات پروازوں کو منسوخ کردیا گیا، کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 302 کو لاہور اتارنے کی بجائے واپس ملتان بھیج دیا گیا، موسم بہتر ہونے پر پرواز کو واپس بلا لیا گیا۔
فیڈر ٹرپ