سابق صدر آصف علی زرداری کا 25 اپریل کوفقید المثال استقبال کیا جائیگا

سابق صدر آصف علی زرداری کا 25 اپریل کوفقید المثال استقبال کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی ‘درگئی‘ بٹ خیلہ( نمائندگان پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے سابق صدر اصف علی زرداری کا فقید المثال استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ ضلع مردان منی لاڑکانہ ہیں پی کے 26 تخت بھائی سے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ مردان کے جلسے میں شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار پی پی پی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اورنگزیب خان تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری سید بادشاہ مہمند ،ابراہیم سید یوسفزئی،تحصیل کونسل کے رکن حاجی اورنگزیب خان گوجر گڑی، تحصیل کونسل کے رکن شعیب عالم خان،شاہ جہاں کان، ظاہر پائیدہ خیل ،احسان خان،فضل رحیم ،یوسف مہمند،گلاب مہمند پی ایس ایف کے خالد عثمان اور دیگر نے پیپلز ہاوس تخت بھائی میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں غریبوں کسانوں،طالب علموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور کھبی بھی جمہوریت کے خلاف سازش نہیں کی انہوں نے کہا کہ قائد شہید ذولفقار علی بھٹو نے عوام کے خاطر پھانسی کا پھندہ قبول کیا مگر ڈکٹیر کے سامنے نہیں جھکے محترمہ بی بی شہید بے نظیر بھٹو نے بھی شہادت کو ترجیح دی مگر عوام سے دور جانا نہیں چاہا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہوئی اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو ختم کیا گیا مگر اج مسلم لیگ ن کے خلاف پانامہ کا فیصلہ قوم کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ائے روز عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شمولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں اٹھارویں ترمیم کے زریعے چھوٹے صوبوں کو اپنا حقوق دئیے اور پہلی بار 1973کے ائین کو عملی جامہ پہنایا انہوں نے کہا کہ صدر اصف علی زرداری نے خیبر پختو نخوا کو اپنا نام پختو نخوا دیاگیا مگر نوازشریف نے ان کے ساتھ خیبر کو شامل کیا انہوں نے کہا کہ 24اپریل کو دورہ مردان کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن ثابت کریں گے کہ ضلع مردان واقعی لاڑکانہ ہیں اور زرداری کا ایسا استقبال کریں گے کہ دنیا دیکھے گی تحصیل تخت بھائی سے ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جلسے میں شرکت کے لیے اورنگزیب خان کی قیادت میں مردان جایں گے ‘ پاکستان پیپلز پارٹی میاں آباد پیتاؤ کا اجلاس۔ 25اپریل کو بدرگہ میں آصف علی زرداری کے جلسہ کے لئے تیاریوں کا جائزہ قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق: پاکستان پیپلز پارٹی میاں آباد پیتاؤ کا ایک پر ہجوم اجلاس زیر صدارت میاں بادشاہ رحیم شاہ جی ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں میاں اورنگزیب باچہ ، بابو ارسالا خان ، امیر نواب خان ، میاں نیک عمل باچہ ، شیر محمد خان ، امیر تواب ، تیمور باچہ ، اقبال باچہ ، جمعہ گل ، بخت زیب ، رحم نواب ، نوشاد گجر ، غنی گل اور دیگر عہدیداروں سمیت کیر تعداد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز شریک ہوئے ۔ اجلاس میں 25اپریل کو بدرگہ میں آصف علی زرداری کے جلسہ کے لئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور میاں آباد پیتاؤ سے پیپلز پارٹی کے کارکنان کوقافلے کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری کے25اپریل کے دورہ ملاکنڈ کے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پورے علاقے پارٹی جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے اور مین شاہراہ پر جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز پوسٹر اور بڑے بڑے فلیکس بورڈ لگا دیئے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں کارکنان میں خا صا جوش وخروش پا یا جاتا ہے پارٹی کے مرکزی سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ سابق صدر کے پہلے دورہ ملاکنڈ کے موقع پر ان کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائے گاانھوں نے کہا کہ وہ کل24اپریل کی شام ملاکنڈ پہنچے گئے اور میری رہائش گا ہ لعل قلعہ تھانہ میں رات قیام کے بعد 25اپریل کوبدرگہ میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دورہ ملاکنڈ و مردان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاست پر انتہائی دوررس نتائج مرتب ہو نگے جس سے پارٹی ورکرز میں نیا جوش وجذبہ پیدا ہو گا انھوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی قائد کے دورہ ملاکنڈ سے پہلے ہی مخا لفین کے اوسان خطا ہو گئے ہیں ۔