سپریم کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے‘ نور زمان

سپریم کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے‘ نور زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما اسماعیل خان ، حاجی قسمت خان ،لیبر ونگ کے صدر نورزمان،مطیع اللہ کا کا خیل ،خان بادشاہ ،وہاب میزیانی ،غازی خان بیٹنی ،ملک میرانشاہ و دیگر نے کہاہے کہ پانامہ کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حق کی جیت اور 22 کروڑ عوام کے لئے خوشی کا پیغام ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان مزید مضبوط اور طاقت ور بنے گا جبکہ مخالفین کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا نواز شریف کو چور کہنے والے کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ قائدین اور کارکن متحد ہو کر پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں انہوں نے ضلعی و صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے ٹانک کو پسماندگی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پی ایل ایم ن کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور دیگر قائدین کو اس تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی ۔