رستم‘ حکمران جماعت کو شدید دھچکا‘ ایم پی اے کے دست راز پی پی میں شامل

رستم‘ حکمران جماعت کو شدید دھچکا‘ ایم پی اے کے دست راز پی پی میں شامل

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں حکمران جماعت کو شدید دھچکا ، ایم پی اے کے دست راز پی پی پی میں شامل ہوگئے، آنیوالہ دور پی پی پی کا ہوگا، نواز کرسی بچانے اور عمران کرسی ہتھیانے میں مصروف ہیں مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے رستم حجرہ ناز ولی کمرگئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی پی میں کوئی گروپ بندی نہیں حلقہ این اے گیارہ منی لاڑکانہ بن چکا ہے، اس موقع پر نوجوان سماجی کارکن ناز ولی خان، ایم پی اے طفیل انجم کے سوشل میڈیا کے کوآرڈی نیٹر ناصر (SNK) ، تحریک انصاف کے پانچ منتخب کونسلران اور دیگر نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر باقاعدہ طور پر خواجہ ہوتی کے دست سے پی پی پی کی ٹوپیاں پہنائیں اس موقع پر حاجی نواب علی، فیاض علی اعوان،احمد علی غوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا، خواجہ ہوتی نے کہا تبدیلی کے دعویدار صوبائی حکومت عوام کو تحفظ اور ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ان کے اپنے کارکنان دوسرے پارٹیوں میں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تحریک انصاف کے امیدواروں کو آئندہ انتخابات میں ایجنٹس بھی نہیں ملیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر