باجوڑ ایجنسی‘ کرکٹ ٹورنامنٹ اتمان خیل ٹائیگر نے اپنے نام کر لیا

باجوڑ ایجنسی‘ کرکٹ ٹورنامنٹ اتمان خیل ٹائیگر نے اپنے نام کر لیا

باجوڑ ایجنسی (نمائندہ خصوصی) باجوڑ ایجنسی میں ایک شاندار کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پزیر۔ ٹرافی اُتمان خیل ٹائیگر کے نام‘ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی تحصیل خار کے علاقے غنی اڈو کوہ مور کرکٹ گراؤنڈٖ پر ایک شاندار ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گلیکسی سٹار اور اُتمان خیل ٹائیگر کے درمیان کھیلا گیا گلیکسی سٹار نے مقررہ آٹھ اُوورز میں 59رنز بناکر اُتمان خیل ٹا ئیگرز کو 60رنز کا ہدف دیا جو کہ اُتمان خیل ٹائیگر نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کل 70ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں باجوڑ ایجنسی کے تما شائیوں کے علاوہ سیاسی قائدین اور میڈیا نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سید بادشاہ سیلاب باجوڑ پریس کلب کے صدر یونس خان میچ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ایجنسی کے اکثر کھلاڑی ان گراؤنڈز پر کھیل کر ملک کانام روشن کر رہے ہیں اُنہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس اور ایجنسی سپورٹس مینیجر سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور مزید ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں زورا بیوٹی کریم کے نمائندے جمیل خان نے اس موقع پر کھلاڑیوں میں یونیفارم اور نقد انعامات تقسیم کئے او ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو زہرا بیوٹی کریم کے طرف سے بڑی ٹرافی اور کھیلوں کا سامان انعام میں دیا اس موقع پر جمیل خان کا کہنا تھا کہ اس گراؤنڈ بہت جلد انڈر 14کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر