تخت بھائی کی تاجر برادری اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف سراپا احتجاج

تخت بھائی کی تاجر برادری اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف سراپا احتجاج

تخت بھائی ( نمائیندہ تحصیل رپورٹر ) تخت بھائی کے تاجر برداری نے اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے خلاف اعلان بغاوت کر دیااگر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے ظلم و زیادتی کا رویہ ترک نہ کیا تو پیر کے روز مکمل شٹر ڈاون ہڑتال اور دما دمست قلندر ہو گا تمام دوکاندار اپنے اپنے دوکانوں پر کالے جھنڈے لگایں اس سلسلے میں مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کا ایک اجلاس ٹکر روڈ پر ضلع کو نسل کے رکن اور تاجران کے صدر طارق خان کے صڈارت میں منعقد ہوا جس میں تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے تاجر تنظیموں کے صدور نے کثیر تعداد میں شرکت کی منعقدہ اجلاس سے جنرل سیکرٹری وہاب یوسفی ،چیرمین قاضی جاوید ،فنانس سیکرٹریحاجی میر عالم صافی،سرپرست اعلیٰ سابق چیرمین حاجی فضل خالق،مینا بازار کے صدر حاجی افتاب خان جنرل سیکرٹری لطیف خان ،صرافہ یونین کے صدر زاہد خان جنرل سیکرٹری فرمان خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری اشتیاق خان، معرفت شاہ،موبائل یونین کے صدر خالد شاہ،خالد عثمان خان سبزی فروشان کے صدر شیر ماما ،سویٹ اینڈ بیکری کے صدر حضرت حسن جنرل سیکرٹری فرمان ہشتنغرے،انجمن قصابان کے صدر جان لا لا،سیمنٹ ڈیلر کے صدر خبیب النجات ،پولٹری کے صدرمحمد اقبال خان کریانہ کے صدر حاجی ادریس خان ،دوست محمد ،جنرل سٹور کے صدر صفدر صافی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے چارج سنبھالا ہے تو تاجر برادری کی زندگی اجیرن بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ ائے روز ناجائر جرمانوں سے دل برداشتہ ہوکر تاجر برادری کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ اسٹنٹ کمشنر نے قصائیوں کو 50ہزار روپے جرمانہ کیا اور ان سے اسی وقت جرمانے جمع بھی کرائے گئے جو کہ قصائی برادری کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سویٹ کے دوکانوں پر چھاپے مارنے شرع کیے اور ان کو بھی ناجائز طور پر تیس تیس ہزار روپے جرمانہ کیے انہوں نے کہا کہ اب موصوف کریانہ کے دوکاندار وں کے پیچھے پڑ گئے ہیں لیکن ہم تاجر برادری نے فیصلہ کیا چاہے کچھ بھی ہو تاجر برادری ناجائز جرمانے جمع نہیں کرائیں گے انہوں نے متفقہ طور پر ایک قرار داد پیش کی کہ پیر کے روز تخت بھائی بازار کے تمام دوکانوں پر کالے جھنڈے لگایں گے او ر پھر مکمل شٹر ڈوان ہو گا جو کہ اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عون حیدر گوندل کے تبادلے تک جاری رہے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر