باجوڑ ایجنسی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنس تبدیل کا انوکھا واقعہ
باجوڑ ایجنسی (نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں جنس تبدیل ہونے والے عزت اللہ کیلئے گھر اور پچاس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان ۔ ایجنسی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنس تبدیلی کا حیران کن واقعہ اپنے علاقے کیلئے اعزاز سمجھتا ہوں ،محمد ہمایون خان ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنماء اور قبائلی سردار محمد ہمایون خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی عنایت قلعہ میں جنس کی تبدیلی اپنے علاقے کے لئے اعزاز سمجھتا ہوں کہ لاکھوں لوگوں کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ایجنسی کے علاوہ باہر دور دراز علاقوں سے بھی کافی لوگ عزت اللہ کو دیکھنے کیلئے آئے ہے ہم دور دور سے آنے والے مہمانوں کی پشتون روایت کے مطابق ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر انہوں نے جنس تبدیل ہونے والے عزت اللہ کیلئے ایک عدد مکان اور پچاس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا جنس تبدیل ہونے والے عزت اللہ نے چیف آف عنایت کلے محمد ہمایون خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے آنکھ کھلی ہے آج تک ہم اپنے چھت سے محروم تھے میں اپنی پورے خاندان کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یقیناًمیری نئی زندگی انوکھی ہے معاشرے میں نئی زندگی گزارنے کیلئے بے شمار نفسیاتی مسائل کا شکار ہوں اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں لوگوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔