آل گورنمنٹ ایمپلائزیشن کو آرڈنیشن کونسل کی مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کرنیکی دھمکی

آل گورنمنٹ ایمپلائزیشن کو آرڈنیشن کونسل کی مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ)آل گورنمنٹ ایمپلائزیشن کوآرڈنیشن کونسل نے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی ۔ ہمارے جائز مطالبات کو حکومت اور ذمہ دار ادارے کوئی توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے ملازمین مایوسی کا شکار ہے ۔ مرکزی کوآرڈنیٹر شوکت علی انجم ۔ تفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائزیشن کوآرڈنیشن کونسل کے صوبائی سطح کا اجلاس ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں منعقد ہو ا ۔ جس میں صوبائی صدر شاد خان ، مرکزی کوآرڈنیٹر شوکت علی انجم ، پیرا میڈیکل کلاس فور کے صدر بن آمین ، کلاس فور ملازمین کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند ، فضل الغفار باچا ، انور کمال اور محمد خان کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔ تمام اڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے ۔ ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاونس میں اضافہ کیا جائے ۔ محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین سے آٹھ گھنٹے کی بجائے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لینا غیر منصفانہ ہے اسے ختم کیا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر یہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اسلام آباد تک احتجاجی مارچ کرنے پر مجبور ہونگے ۔