مصری صدرشاہ سلمان کی دعوت پر(آج) سعودی عرب پہنچیں گے

مصری صدرشاہ سلمان کی دعوت پر(آج) سعودی عرب پہنچیں گے

قاہرہ(این این آئی)مصری صدر عبدالفتاح السیسی (آج)اتوار کو سعودی عرب کے خصوصی دورے پر ریاض پہنچیں گے جہاں وہ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے،مقامی میڈیا کے مطابق مصری ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی اتوار کو سعودی عرب کے خصوصی دورے پر ریاض پہنچیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر السیسی اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ پر بات کریں گے۔بیان کے مطابق صدر السیسی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ دونوں رہنماؤں میں ہونے والی بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا موضوع سرفہرست ہو گا کیونکہ دونوں ملک دہشت گردی کو عرب خطے کے استحکام کے لیے سنگین چیلنج قرار دیتے ہیں۔قاہرہ میں ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر السیسی خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ سعودیہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مارچ میں اردن کی میزبانی میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو دورے کی دعوت دی تھی

مزید : ملتان صفحہ آخر