آندھی اور بارش کے باعث گندم کی برداشت کا عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا

آندھی اور بارش کے باعث گندم کی برداشت کا عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا

ملتان(خبرنگار)ملتان اور گردونواح میں ہفتہ کے روز طوفانی آندھئی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے گندم کی برداشت کا عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا اور کاشتکاروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ان دنوں گندم کی کٹائی،ہار ویسٹنگ،تھریشنگ کاعمل (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

عروج پر ہے۔گندم کی فصل کے ڈھیر تھریشنگ کی غرض سے کھیتوں،کھلیانوں میں موجود ہیں۔ہفتہ کے روز طوفانی آندھی اور بارش کی وجہ سے ملتان اور نواحی علاقوں میں تمام امور تھپ ہوکر رہ گئے اور کٹائی کی گئی گندم کی فصل کھیتوں میں بکھر گئی اور جن مقامات پر تھریشنگ کا عمل جاری تھا وہاں پر بھوہس بھی آندھی کی نظر ہوگیا اور گندم کے کاشتکاروں کو بھوسہ اڑنے سے مالی نقصان پہنچا اور اسی خراب موسم کے باعث گندم کے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

گندم کی برداشت

مزید : ملتان صفحہ آخر