واپڈا ملازمین آج ملک بھر میں سیفٹی ڈے منائیں گے

واپڈا ملازمین آج ملک بھر میں سیفٹی ڈے منائیں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)واپڈا میں کل ملک گیر سطح پر سیفٹی ڈے منایا جائے گا اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام مختلف شہروں میں جلسے اور آگاہی سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ سی بی اے کے ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد کے مطابق ’سیفٹی ڈے‘ کے موقع پر کل 24اپریل بروز سوموار صبح 10بجے آئیسکو ہیڈکوارٹرز میں سیفٹی سیمینار ہوگا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد ندیم خان کریں گے جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو باسط زمان احمد مہمان خصوصی ہوں گے سیمینار میں جی ایم آپریشن راجہ اصغر، جی ایم کسٹمر سروسز کلیم خان، یونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل اور دیگر عہدیداران، ایس ای صاحبان، متعلقہ افسران ،لائن سٹاف اور اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام سرکلوں سے کارکنان شریک ہوں گے۔ یونین ذرائع کے مطابق واپڈا کی بجلی کمپنیوں میں دوران کار حادثات اور کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمی و معذور ہونے کے آئے روز بڑھتے ہوئے واقعات، اور موسم گرما میں لوڈ مینجمنٹ کے دوران عوام الناس اور عملہ کیلئے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے تناظر میں یہ سیفٹی ڈے بہت اہمیت کا حامل ہے اس موقع پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر