مرد ٹیچرز نے تلاشی کیوں لی؟میٹرک طالبات کا پرچہ دینے سے انکار

مرد ٹیچرز نے تلاشی کیوں لی؟میٹرک طالبات کا پرچہ دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) مرد ٹیچرز نے تلاشی کیوں لی؟ کراچی میں میٹرک کی طالبات نے پرچہ دینے سے انکار کر دیا،مرد ٹیچر کے خلاف سینٹر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ طالبات کے مطابق اورنگی ٹاون کے ایک امتحانی مرکز پر پرچہ شروع ہونے سے قبل مرد ٹیچرز کی جانب سے تلاشی لی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق طالبات نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز بھی میل اساتذہ نے ہی تلاشی لی تھی،طالبات نے پرچہ دینے سے انکار کر دیا اور پاکستان سیکنڈری سکول کے باہر احتجاج کیا،واقعہ پر پچیس سے زائد طالبات نے نویں جماعت کا پرچہ نہیں دیا اور مرد ٹیچر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔