عدالتی فرائض کی ادائیگی میں جہاں بھی کام کیا ضمیر کا اطمینان سامنے رکھا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود

عدالتی فرائض کی ادائیگی میں جہاں بھی کام کیا ضمیر کا اطمینان سامنے رکھا ...

جلال پور پیر والہ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود شاد کے جلال پور پیر والہ سے تبادلہ ہو جانے پر مقامی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود شاد نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے عدالتی فرائض کے سلسلہ میں جہاں بھی کام کیا اللہ کی رضا اور اپنے ضمیر کا اطمینان سامنے رکھا کسی کے لیے اپنی آخرت خراب نہیں کی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ عبدالحمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ طارق محمود شاد نے بحیثیت سنیئر ساتھی جج کئی مواقع پر رہنمائی کی انہیں بہترین انسان پایا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول جج اعجاز حسین، سول جج شبیر احمد جوئیہ ، صدر بار ملک یوسف پنوہاں ، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق بھپلا، سابق صدر بار ایم آر فخر بلوچ، راو عبدالجبار، منور خان لنگاہ، اقبال کچالہ، رحیم بخش گھلو، ناصر عباس کانجی اور شیخ یونس ندیم نے بھی اپنے خطابات میں طارق محمود شاد کی بحیثیت جوڈیشل آفیسر کارکردگی بارے اظہار خیال کیا۔تقریب میں سول جج مہوش محمود اور سول جج صفدر علی خان کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر جوڈیشل افسران اور وکلا نے بار کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر