مریم اورنگزیب کو عدالتی فیصلہ سے ذہنی صدمہ پہنچا ‘ہمیں ہمدردی ہے:نعیم الحق

مریم اورنگزیب کو عدالتی فیصلہ سے ذہنی صدمہ پہنچا ‘ہمیں ہمدردی ہے:نعیم الحق

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور انکی جماعت کو پہنچنے والے شدید ترین نفسیاتی صدمے کے بعد ان سے ہمیں پوری ہمدردی ہےٗ 60 روز بعد سپریم کورٹ متفقہ طور پر نواز شریف پر بددیانتی اور خیانت کی مہر ثبت کرے گی،عیدالفطر کے بعد قوم کو انشاء اللہ کرپشن (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے گارڈفادر سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے یوں رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو شدید ذہنی صدمے کا پہنچنا فطری ہے،نواز شریف اور انکے قریبی رفقاء نے بیچارے وزیروں اور نون لیگی کارکنان کے ساتھ سخت زیادتی کی ٗبیچارے وزیروں اور کارکنوں کو بتایا جاتا رہا کہ میاں صاحب کا تو پانامہ میں نام ہی نہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ بیچاروں کو دلاسے دیے جاتے رہے کہ نواز شریف کیخلاف ثبوتوں کی حیثیت"ردی اور پکوڑوں کے کاغذ" سے زیادہ نہیں ٗسپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد بھی ان بیچاروں سے جھوٹ بولا گیا اور مٹھایاں کھلا کر گمراہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ نوازشریف اور انکا خاندان تسلسل سے جھوٹ بولتا رہا۔ نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بنچ نے متفقہ طور پر عمران خان کا مؤقف اور پیشکردہ تمام ثبوتوں کو قبول بھی کیا اور فیصلہ بھی سنایاٗمسقبل کے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سینئر ترین جج صاحب نے نواز شریف کو فوراً نااہل قرار دینے کا حکم سنایا۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے قوم کو بتایا کہ نواز شریف اور انکی اولاد کی خوش قسمتی کے پیچھے انتہائی سلیقے سے کی گئی چوری کارفرما ہےٗ 60 روز بعد سپریم کورٹ متفقہ طور پر نواز شریف پر بددیانتی اور خیانت کی مہر ثبت کرے گی،عیدالفطر کے بعد قوم کو انشاء اللہ کرپشن کے گارڈفادر سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر