ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل اور چیئرمین کے انتخاب کے بعد ایم ڈی کے خالی عہدہ پر تعیناتی کیلئے غور خوض شروع

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل اور چیئرمین کے ...

ملتان(خبرنگار)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل اور چیئرمین کممپنی کے انتخاب کے بعد گزشتہ 6ماہ سے زائد عرصہ سے’’ایم ڈی ‘‘کے خالی عہدے پر تعیناتی کیلئے غور خوض شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کا معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو اور نئے چیئرمین کمپنی کے انتخاب تک ملتوی کردیا گیا تھا اب بورڈ کی تشکیل اور میئر ملتان کے نئے چیئرمین منتخؓ ہونے کے بعد اس اہم معاملے پر غور شروع کردیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل کمپنی کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد شارٹ لسٹنگ بھی ہوچکی ہے سابق ایم ڈی کمپنی ڈاکٹر عالمگیر،سابق ڈی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مہر محمد یار اور سابق ایم ڈی حسینی ایم ڈی کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر