قرآن و سنت سے دوری کے باعث پستی میں گررہے ہیں،سیف الرحمن درخواستی

قرآن و سنت سے دوری کے باعث پستی میں گررہے ہیں،سیف الرحمن درخواستی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ پیرسیف الرحمن درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن وسنت کی دوری کی وجہ سے آج ہم پستی میں گررہے ہیں اورذلت ہمارامقدربنتی جارہی ہے ۔شرپسندعناصراورسیکولرذہن رکھنے والے لوگ دینی جماعتوں اور اسلام کو مسخ کرکے پیش کررہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ اس ملک میں امن کی فضاء قائم ہو۔ اس لئے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

آئے روزاسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ اورانہوں نے کہاکہ اسلام امن اوربھائی چارے کادرس دیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارایہ یقین ہے کہ جلد اس ملک میں اسلام کانظام نافذہوگا انہوں نے کہاکہ حضرت محمدؐ نے جب مدینہ کے اندر اسلامی ریاست کو قائم کیا توتاریخ اس بات پرگواہ ہے کہ اس ریاست کے اندر امن و محبت اتحادواتفاق اوربھائی چارے کی فضاء قائم ہوئی ۔ تاریخ انسانی ایسامعاشرہ پیش کرنے سے قاصر ہے۔ ان خیالات کااظہار پیرسیف الرحمن درخواستی نے جمعیت علماء اسلام (س) ضلع راجن پور کے زیراہتمام جامعہ مسجد چٹول تحصیل جام پور، جامع مسجدبلال بستی میو داجل، مدرسہ عثمان غنی بنگلہ ہدایت تحصیل روجھان میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری عتیق الرحمن ارشد، ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحیٰ عابد نے بھی خطاب کیا، مولاناعبدالصمددرخواستی عالمی مجلس علماء اہلسنت مولاناہاشم صدیقی ، جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ رحمت الرحمن درخواستی ، مولانامحمداسحاق، حاجی عبدالرزاق، حافظ محمداسلم، مولانامحمدراضی، نے بھی خطاب کیا۔

سیف درخواستی

مزید : ملتان صفحہ آخر