24اپریل سے ضلعی عدالتوں کے 114 ججز تربیتی کورس کا آغاز

24اپریل سے ضلعی عدالتوں کے 114 ججز تربیتی کورس کا آغاز

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 24اپریل سے ضلعی عدالتوں کے 114 ججز تربیتی کورس کا آغاز ہورہا ہے ، 76 ججز جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت 10روزہ جبکہ ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی پانے والے 38 ججز تین روزہ تربیتی کورس کریں گے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد 26 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 50 سول ججز 10روزہ تربیتی کورس کریں گے، لاہوراور فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے 38 ایڈیشنل سیشن ججز 3 روزہ تربیتی کورس کریں گے۔

کورس آغاز

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر