بحریہ یونیورسٹی کی ڈی- ایچ- ای صفہ اسپورٹس فیسٹ میں کامیابی

بحریہ یونیورسٹی کی ڈی- ایچ- ای صفہ اسپورٹس فیسٹ میں کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی کی لڑکیوں نے ایک دفعہ پھر جیت کا تسلسل رکھتے ہوئے ڈی- ایچ- ای صفہ یونیورسٹی اسپورٹس فیسٹ 2017 کا تھروبال کا مقابلہ جیت لیا، پہلا میچ بحریہ یونیورسٹی اور گرین وچ یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس میں بحریہ یونیورسٹی نے گرین وچ یونیورسٹی کو 2-0 سیٹ سے ہرایا اور دوسرا میچ بحریہ یونیورسٹی اور حبیب یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا بحریہ یونیورسٹی کی گرلزاچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حبیب یونیورسٹی کو دو ایک سیٹ سے ہراکر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ اس شاندار کامیابی پر ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل خواجہ غضنفر حسین ایچ آئی (ایم) نے بچوں کی اعلیٰ کارکردگی پر تمام بچوں کو اور اسپورٹس ڈیپارٹمنس کو مبارکباد دی اور کیش پرائز کا اعلان کیا۔ اور زور دیا کہ طلباء و طالبات کو تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں اپنی بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے جس سے طلباء میں مقابلہ کے جذبہ پیدا ہوگا۔ بحریہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے لئے کھیلوں میں ایک اعلیٰ مقام رکھتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر