بیسٹ وے سیمنٹ کا سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

بیسٹ وے سیمنٹ کا سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی (پ ر) بیسٹ وے سیمٹ لمیٹڈ پاکستان میں سیمنٹ بنانے اور فروخت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہونے اور مختلف اقسام کے تعمیراتی حل فراہم کرنے کے ناطے جہاں اپنے شعبے میں نمایاں ہے وہاں اپنے ملازمین کو آگے بڑھنے اور اپنی بھرپور صلاحتیں اجاگر کرنے کہ تمام تر ممکنہ مواقع بھی فراہم کرتی ہے ۔کمپنی وقت کے ساتھ ساتھ صحت مند انہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور ٹیم بلڈنگ و بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ کمپنی کے مختلف مقامات پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے بیسٹ وے سپر لیگ (بی ایس ایل )کا نیشنل کرکٹ گراؤنڈ ایف سیون اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا تاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹورنامنٹ میں سات ٹیموں نے حصہ لیا اور اسے کامیاب کرایا۔ فائنل میچ اسٹالین سپرز اور ایس آر سی شارکس کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایس آر سی شارکس نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام ڈائریکٹرز اور جی ایم موجود تھے ۔ڈائریکٹر فنانس /سی ایف او عرفان شیخ اور ڈائریکٹر پی آراینڈ ایڈمنسٹریشن آصف شاہ نے لیگ کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر