تحریک انصاف کی رہنما،ممبر ضلع کونسل ذہین کنول کا آئندہ اجلاس میں نواز شریف کیخلاف قرار داد پیش کرنیکا اعلان

تحریک انصاف کی رہنما،ممبر ضلع کونسل ذہین کنول کا آئندہ اجلاس میں نواز شریف ...

ملتان (سٹی رپورٹر)ممبر ضلع کونسل تحریک انصاف کی رہنما ذہین کنول نے ضلع کونسل کے آئندہ اجلاس میں نواز شریف کے خلاف (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

قرارداد پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین دیوان محمد عباس بخاری سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اجلاس بلائیں اور انہیں قرارداد پیش کرنے کا حق دیں وگرنہ ہم ضلع کونسل کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بلدیاتی اداروں میں بھی کرپشن جاری ہے کیونکہ صرف حکومتی ارکان کو ہی فنڈز دیئے جارہے ہیں اور اپوزیشن ارکان کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔

قرارداد اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر