نفاذ اسلام کی جدوجہد جاری رہے گی

نفاذ اسلام کی جدوجہد جاری رہے گی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

قائد دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی چیئر مین قائد جمیعت مولانا سمیع الحق نے جمیعت علما ء اسلام (س) کے صوبائی ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی مولانا سمیع الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جمیعت علماء اسلام کو مؤثر سیاسی قوت بنایا جائے اور جماعتی کام کو منظم اور فعال کیا جائے انہوں نے کہا کہ عنقریب جمیعت علماء اسلام جنوبی پنجاب کی علیحدہ تنظیم بنائی جائے گی تا کہ جنوبی پنجاب میں جمیعت اپنی قوت منوا سکے آنے والے الیکشنوں میں جمیعت علماء اسلام قومی و صوبائی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی قائد جمیعت مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذکے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔پاکستان اسلام کے مقدس نام پر معرض وجود میں آیا اسلامی نظام ہی پاکستان کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقوں میں تقسیم امت کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔علماء کرام اتحاد امت کے لئے کردار ادا کریں ۔

سمیع الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر