پانامہ کے بعد وزیراعظم جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہونگے

پانامہ کے بعد وزیراعظم جے آئی ٹی میں بھی سرخرو ہونگے

سلطان پور(نامہ نگار)عدلیہ کی طرح جے آئی ٹی میں بھی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

وزیراعظم سرخرو ہونگے،غریب عوام کی دعائیں میاں برادران کے ساتھ ہیں،موجودہ حکومت نے عام آدمی کو باعزت زندگی اوراحترام دیا امن وامان کے حوالے سے آج ہرشخص محفوظ ہے ،سابقہ حکومت کے دورمیں لوگ سرشام گھروں نے نکلتے ہوئے ڈرتے تھے،آئندہ جنرل الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی انشاء اللہ ہم عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے،پانامہ کیس عوامی فیصلے کے بعد عدلیہ پر تنقید اچھی بات نہیں این اے 179کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم سید باسط احمد سلطان بخاری نے سماجی شخصیت چیئرمین کلروالی میاں ابوذر غفاری کی رہائشگاہ پر حلقہ کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیابعدازاں ایم این اے باسط بخاری نے محمدیاسر عرف بھولاسئیں کے ہمراہ الشفاء سرجیکل ہسپتال میں بخاری یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے لگائے گئے آئی کیمپ کادورہ کیااور سینئر ڈاکٹر صابرحسین ملک سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئی کیمپ میں غریب اورمستحق لوگوں کا علاج جاری رکھا جائے انشاء اللہ ہم اپنے والد مخدوم سید عبداللہ شاہ بخاری کی وصیت کے مطابق حلقہ کے تمام یونین کونسلوں میں فری آئی کیمپ کاانعقاد کررہے ہیں جہاں پر علاقہ کے غریب نادار لوگوں کی آنکھوں کاآپریشن مفت کیاجائے گا فری آئی کیمپ کی انعقاد پر ایم این اے باسط بخاری نے ڈاکٹر صابر حسین ملک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اورآئی کیمپ میں موجود مریضوں سے بھی گفتگوکی۔

باسط سلطان بخاری

مزید : ملتان صفحہ آخر