سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس کے فیصلے کیخلاف ادارہ شماریات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس کے فیصلے کیخلاف ادارہ شماریات کی درخواست سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

160اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے چیف ادارہ شماریات کی پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے بنچ تشکیل دیدیا ، کیس کی سماعت پیر کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کریگا ۔واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
فارم میں سکھوں کا خانہ شامل کرنے سے متعلق ہائی کورٹس کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ، اس وقت اگر فارم میں مزید توسیع کی گئی تو مردم شماری کا عمل رک سکتا ہے،دونوں ہائی کورٹس کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے ،یا د رہے کہ پشاور اور سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری کے فارم میں سکھوں کے لئے خانہ شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔