منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے والے2سب انسپکٹرز، 11 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے والے2سب انسپکٹرز، 11 پولیس ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدما ت میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 2 سب انسپکٹروں سمیت11پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

جاری کرنیکا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ قادرپورراں میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام محمد یونس میں طلبی کے باوجودپیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر گلزار حسین،ٹرینی اے ایس آئی ناصر اقبال،ہیڈ کانسٹیبل اشفاق احمد اورکانسٹیبلوں محمد افتخار ، لیاقت علی اور محمد عاشق کو 8 مئی کو پیش کر نے ۔ تھانہ کپ میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام محمد یاسین میں طلبی کے باوجودپیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر امان اللہ،اے ایس آئی قمر عباس اور کانسٹیبلوں محمد رفیق، محمد طارق اور محمد ادریس کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر تمام کو گرفتارکرکے 6 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر