عوام ایکسپریس حادثہ کیس میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ کی معطلی پر رد عمل،انتظامیہ کا ریٹائرڈ ملازمین بھرتی کرنیکا فیصلہ

عوام ایکسپریس حادثہ کیس میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ کی معطلی پر رد ...

ملتان(جنرل رپورٹر)عوام ایکسپریس حادثہ کیس میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ کی معطلی کے بعد رد عمل کے باعث انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا اس سلسلہ میں(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ریٹائرڈ ٹرین ڈرائیوروں اور فائرمینوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کے لئے انٹرویو گزشتہ روز ڈی ایس آفس میں ہوئے ۔ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے لوکو فورمین ‘چارج مین اور دیگر عملہ کو بھی والٹن اکیڈمی سے ڈرائیونگ کورس کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ریٹائرڈ ملازمین بھرتی

مزید : ملتان صفحہ آخر