بارات لیکر جانیوالی بس الٹ گئی،30باراتی شدید زخمی
ملتان، بستی ملوک(نمائندہ پاکستان ، کرائم رپورٹر )قصبہ مڑل کے قریب بارات لے کر جانے والی بس سامنے سے آنے والی گدھا رہڑی کو راستہ دیتے ہوئے الٹ گئی30سے زائد باراتی جن میں مرد و خواتین شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسیکو1122کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر مختلف ہسپتالوں میں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
منتقل کر دیا بتایا جاتا ہے کہ حادثہ سڑک میں موجود گڑ ھوں کی وجہ سے پیش آیا ہے ،بس کھوکھراں سے قصبہ مڑل کے قریب واقع موضع فیروپور بستی ٹھول جاری تھی گاڑی کو حادثہ فیروز پور سکول کے پاس آیا ہے ۔