مظفر گڑھ، ہسپتال انتظامیہ کی بدترین غفلت، خالی سلنڈروں سے بچوں کو آکسیجن لگادی

مظفر گڑھ، ہسپتال انتظامیہ کی بدترین غفلت، خالی سلنڈروں سے بچوں کو آکسیجن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لنگرسرائے(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ کے چلڈرن وارڈ میں مچھروں کی بہتات،سٹاف کی غفلت،بچوں کو خالی سلنڈر آکسیجن لگادی،حالت نازک،لواحقین سراپا احتجاج،مریضوں کے لواحقین کیلئے کوئی بیٹھنے کا انتظامہ ہے نہ سائے اور پانی کا بندوبست تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ کی انتظامیہ نے گزشتہ روز چلڈرن وارڈ میں داخل بچوں کو سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خالی سلنڈروں سے آکسیجن لگادی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
جس کی وجہ سے وارڈ میں زیر علاج بچوں کی طبعیت بگڑ گئی اس کے بعد انتظامیہ نے انہیں نشتر ہسپتال ریفرر کردیا مشاہدے میں آیا ہے کہ ہسپتال کے تمام وارڈ خصوصاً چلڈرن وارڈ میں ڈینگی مچھروں سے مشابہ مچھروں کی بہتات ہے جس کی وجہ سے بچوں میں دیگر بیماریوں کے ساتھ ملیریا بھی پھیلتا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف بچوں کے ساتھ دور دراز علاقوں سے آئے لواحقین کیلئے کوئی بیٹھنے کا انتظام نہیں ہے۔لواحقین سارا دن شدید گرمی اور دھوپ میں گزارنے پر مجبور ہیں۔سائے کا انتظام ہے نہ پانی کا بندوبست لیاقت علی،رانا راشد علی،کامران شاہد،وقاص عابد نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی مظفرگڑھ سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظفرگڑھ ہسپتال