پاکستان میں موجود ایمن الظواہری کو بچانے کیلئے آئی ایس ائی کوشاں ہے

پاکستان میں موجود ایمن الظواہری کو بچانے کیلئے آئی ایس ائی کوشاں ہے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی سی آئی اے کے سابق افسر بروس رائیڈل نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے جس نے ممکنہ طور پر اسے کراچی میں چھپا رکھا ہے۔ ’’نیوز ویک‘‘ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے ) کے سابق افسر بروس رائیڈل کا کہنا ہے کہ 2001 ء کے اواخر میں جب امریکی فوج نے افغانستان سے القاعدہ کا صفایا کیا تب سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایمن الظواہری کو بچانے کی کوشش میں ہے۔ جنوب ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے 4سابق صدور کے مشیر اعلیٰ بروس رائیڈل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے القاعدہ سربراہ کو ممکنہ طورپر کراچی میں رکھا ہوا ہے مگر اس کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی مثبت ثبوت موجود نہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر