ٹریفک حادثات میں 3ہلاکتیں، بچہ ٹرین تلے کچلا گیا، مزدور کرنٹ سے جاں بحق

ٹریفک حادثات میں 3ہلاکتیں، بچہ ٹرین تلے کچلا گیا، مزدور کرنٹ سے جاں بحق

وہاڑی،ڈہرکی،دائرہ دین پناہ،بوریولا، لڈن، منڈی یزمان(نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے،بچہ ٹرین کی زد میں آکر دم توڑ گیا،مزدور کرنٹ لگنے سے چل بسا،خاتون کی نہر سے ناقابل شناخت جلی ہوئی لاش ملی،وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کے مطابق سید محمد یا سین شاہ اپنی بیوی رضیہ بی بی اور بیٹی صبا ء کو کرایہ کی کار پر ڈرائیور کے ہمراہ بہاو لنگر سے لے کر ملتان جارہے تھے کہ لڈن روڈ وہاڑی پو لیس تھانہ (بقیہ نمبر 52صفحہ7پر )

دانیوال کے با ہر سڑک کنارے کھڑی پولیس ڈالہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں یا سین شاہ موقع پر جا ں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بیوی رضیہ بیٹی صباء اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ریسکیو1122کی ٹیم نے فسٹ ایڈ دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا جہا ں سے ڈرائیور فرار ہو گیا ، پو لیس نے کا ر قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی کے قریب بائی پاس کے مقام پر تیز رفتارٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوارشکیل احمد مہرجاں بحق اور ایک کیلم اللہ گوپانگ شدید زخمی ہوگیا جسے نازک حالت بہتر علاج کیلئے پنجاب کے شہررحیمیارخان کی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ شکیل احمد مہر کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق دائرہ دین پناہ کے محلہ کنجیداراں وارڈنمبر3کے رہائشی62سالہ محکمہ انہارکے ریٹائرڈملازم نیازاحمدمخدومانہ گزشتہ روزموٹرسائیکل پرواپڈاکالونی جارہاتھاکہ سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کی ٹکرسے شدیدزخمی ہوگیاجسے نشترہسپتال ملتان لے جایاگیاجہاں پرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق مجاہد کالونی پل کے قریب گزشتہ روز12سالہ بچہ غلام سرورجو کہ ساتویں جماعت کا طالب علم تھا لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک لاہور سے کراچی جانے والی پاپا فرید ایکسپریس آگئی جس کی زد میں آ کر بچہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔لڈن سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ ممتاز آباد کا رہائشی فریاد نامی 22سالہ شخص زرعی آلات کی دکان پر کام کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا ۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق چک 18بی سی کے ما ئنر سے نا معلو م خا تو ن کی نا قا بل شنا خت جلی ہو ئی لا ش ملی ہے ۔جسے پو لیس تھا نہ صدر نے تحویل میں لیکر پو سٹ ما ٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال یزمان پہنچا دیا ہے ۔نا معلو م لا ش کے ور ثا کی تلاش جا ری ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر