سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،گراؤنڈ میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،گراؤنڈ میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد
سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،گراؤنڈ میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کو سکیورٹی اداروں نے تباہی اور بد امنی پھیلنے سے بچاتے ہوئے گراؤنڈ میں چھپائے گئے اسلحہ کو برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے کراچی کے علاقے عزیز آباد کی لال قلعہ گراؤنڈ میں اڑھائی گھنٹے تک سرچ آپریشن کرتے ہوئے زیر زمین چھپائے گئے اسلحہ کو برآمد کرلیا ہے اور یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔سکیورٹی حکام کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ ایک عسکری گروپ نے شہر میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے کیلئے چھپایا تھا۔

”وزیراعظم جے آئی ٹی پر اثر انداز نہیں ہو سکتے لیکن وہ یہ کام کرسکتے ہیں “ پاناما کیس فیصلے کے بعد سابق جج نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

مزید : کراچی