عمران کے وزیر اعظم بننے کا راستہ کلیئر نہیں: ریحام خان

عمران کے وزیر اعظم بننے کا راستہ کلیئر نہیں: ریحام خان
عمران کے وزیر اعظم بننے کا راستہ کلیئر نہیں: ریحام خان

  

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری عمران خان کے ساتھ شادی اور علیحدگی ہم دونوں کی مرضی کے ساتھ ہوئی اور یہ زندگی بھر راز ہی رہے گا،عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے کا کوئی راستہ ابھی تک کلیئر نہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پیسے لینے کے بیانات سراسر جھوٹ اور الزام تراشی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے مزید کہا کہ مجھے آبائی حلقہ سے عوام کی طرف سے قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی آفر ہوئی جسے میں نے شکریہ کے ساتھ انکار کر دیا اور کہا کہ یہاں پر پہلے سے سیاست میں علاقہ کی خدمت کرنے والوں کا ہی ساتھ دونگی ریحام خان نے مزید ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے پاکستانی فلم مولا جٹ نے بے حد متاثر کیا ہے اس کے ڈایلوگ اور اداکا ر سلطان راہی مرحوم اور ادکارہ انجمن نے لازوال اداکاری کی ہے جسے مدتوں تک یاد رکھا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری تمام سیاست دانوں سے گزارش ہے کہ وہ ملک و قوم کی ترقی وبقا کیلئے کام کریں اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کیلئے اپنا کردارادا کریں ۔ریحام خان نے مزید کہا کہ مجھے منافقت ہر گز پسند نہیں ہے ۔انسان کو حقیقی بات کرنے سے گھبرانہ نہیں چاہیے کیو نکہ سچ بولنے والا انسان ہی عزت و کا ر حاصل کرتا ہے۔میں انگلش کھانوں کی بجائے پاکستانی کھانے زیادہ پسند کرتی ہو۔

اے بی ڈویلیئرنے اپنے کمسن بیٹے ابراہم کو بھی نیٹ پریکٹس کرانا شروع کردی ،ویڈیو نیٹ پر وائرل ہوئی توسوشل میڈ یا صارفین نے خوب سراہا، ننھے ڈویلیئر کا شوق اور لگن دیکھ کرآپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید : قومی