بھارتی نوجوانوں نے ایئرفورس کے اہلکار کی سرعام پٹائی کردی
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی نوجوا نوں نے ایئرفورس کے اہلکار کی سرعام پٹائی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں تین نوجوان انڈین ایئرفورس کے اہلکار کو تلخ کلامی کے بعد سڑک کے درمیان موٹرسائیکل سے اتار کر سرعام وردی میں ملبوس اہلکار کی پٹائی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور جھگڑے کے دوران نوجوانوں کی طرف سے اہلکار کو تھپڑ بھی مارے گئے۔جھگڑے کے بعدنئی دہلی پولیس نے 3 نوجوانوں کو جھگڑا کرنے کی بناء پر گرفتار کرکے کے تفتیش شروع کردی ہے۔
ویڈیو دیکھیں: