عمران خان سے شادی غلط فیصلہ ، تیسری شادی نہیں کروں گی، ٹرک چلانے کا شوق ہے : ریحام خان

عمران خان سے شادی غلط فیصلہ ، تیسری شادی نہیں کروں گی، ٹرک چلانے کا شوق ہے : ...
عمران خان سے شادی غلط فیصلہ ، تیسری شادی نہیں کروں گی، ٹرک چلانے کا شوق ہے : ریحام خان

  

 لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ توبہ توبہ تیسری شادی نہیں کروں گی،عمران خان سے شادی کا فیصلہ بھی غلط تھا،ہرکام جلد بازی میں کرتی ہوں اور ٹرک چلانے کا شوق ہے،  علیم خان ، جہانگیر ترین سے کوئی پیسے یا فلیٹس نہیں لیے ، تحریک انصاف نے اپنے ووٹرزکی بے حرمتی کی ،2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مستقبل قریب میں وزیر اعظم بنتے نہیں دیکھ رہی ،کیونکہ تحریک انصاف اپنے نظریہ پر عمل پیرا نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ، ریحام خان کا کہناتھا کہ اپنا ہر کام جلد بازی میں کرتی ہوں، عمران خان سے شادی کا فیصلہ غلط تھا ،طلاق کے بعد پیسے لینے کے سوا ل پر ریحام خان نے کہا کہ کسی سے کوئی پیسے یا مالی امداد نہیں لی حتیٰ کہ حق مہر بھی نہیں لیا۔ جہانگیر ترین، علیم خان اور فیصل واوڈا سے فلم یا کسی پراجیکٹ کے لیے رقم نہیں لی، توبہ کر لی اب شادی نہیں کروں گی ، انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی سرگوشیاں سن لی تھیں ۔سیاست میں حصہ لینے کے سوال پر ریحام خان نے کہا کہ مجھے آبائی گاؤں بفا سے الیکشن لڑنے کی پیشکش ہے لیکن ابھی اس بارے میں سوچا نہیں ۔

عمران خان سے شادی کے فیصلے پرکہا کہ کبھی کبھی پٹھان بھی سوچ سمجھ کر غلط فیصلے کر لیتے ہیں اورعمران خان سے شادی کا فیصلہ غلط تھا البتہ طلاق کا فیصلہ میرے لیے غیر متوقع تھا، مجھے اس کا بالکل علم نہیں تھا کہ ایسا کچھ ہونے جا رہا ہے ۔ ریحام خان نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کی سرگوشیاں میں نے سن لی تھیں بعد میں عمران خان سے صلح ہو گئی تھی آج تک میں نے یہ بات کسی صحافی سے نہیں کی تھی لیکن جہانگیر ترین خان نے خود اس بات کا اعتراف کیا ۔اپنے بچپن کا تذکرہ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میری والدہ نے میرا نام رانا سانگا رکھا ہوا تھا کیونکہ میرے جسم پر جگہ جگہ زخم لگے ہوتے تھے میں بچپن سے ٹام بوائے کی طرح تھی، مجھے ٹرک چلانے کا بہت شوق ہے اور ٹرک چلا یا بھی ہے عام خواتین کی طرح مجھے جیولری اور شاپنگ وغیرہ کا شوق نہیں ہے ،بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میں کلر بلائنڈ ہوں اوررنگو ں میں تمیز نہیں کر سکتی ۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی عمران خان کو نہیں مارا بلکہ آج تک کسی مرد یا عورت پر بھی ہاتھ نہیں اٹھایا ۔الزامات پر خاموشی کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے کسی سے کوئی پیسے یا مالی تصفیہ لیا ہے اورنہ ہی میری خاموشی کو خریدا جا سکتا ہے ۔ آمد ن کے ذرائع کے متعلق انہوں نے کہا کہ میرے کوئی بہت زیادہ اخراجات نہیں ہیں ایک پروڈکشن کمپنی چلا رہی ہوں۔ عمران خان سے طلاق سے پہلے میری فلم میں کچھ لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے لیکن فلم کی انویسٹمنٹ طلاق کے بعد آئی ۔سلطان راہی کی مولا جٹ پسندیدہ فلم ہے اور گنڈاسا کلچر سے متاثر ہوں،سلمان خان بطور اداکار پسند نہیں لیکن ان کی فلموں میں اچھا پیغام دیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق مسلم لیگی گھرانے سے ہے ، مجھے سیاست کے لیے صرف مسلم لیگ ن سے پیشکش نہیں کی گئی بلکہ دوسری جماعتوں نے بھی پیشکش کی تھی ۔ تحریک انصاف میں بھی دو دھڑے ہیں ایک وہ جنہوں نے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی ، لیکن انہیں الیکشن کے لیے ٹکٹ نہیں دئیے گئے اور دوسری پارٹی جو سب کو نظر آرہی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے ۔تعلیمی نظام کے متعلق انہوں نے کہا کہ صرف لیپ ٹاپ بانٹنے سے نظام بہتر نہیں ہو گا ۔

ریحام خان نے کہا کہ ناشتے میں لیموں پانی ، قہوہ اور دو ابلے انڈے کھاتی ہوں جبکہ میٹھا میر ی کمزوری ہے ،گلاب جامن ،سوہن حلوہ، چاکلیٹ بہت پسند ہے ، بنی گالہ میں تھائی فوڈ زیادہ پسند کیا جاتا تھا، عمران خان کے لباس کا انتخاب میں خود کرتی تھی میں ان کے کپڑے بھی خود استری کرتی تھی ۔

مزید : لاہور