شاہد خان آفریدی پاکستانی ٹیم کی طرف سے پھر میچ کھلیں گے۔۔۔؟ بوم بوم آفریدی سے متعلق بڑی خبر آ گئی

شاہد خان آفریدی پاکستانی ٹیم کی طرف سے پھر میچ کھلیں گے۔۔۔؟ بوم بوم آفریدی سے ...
شاہد خان آفریدی پاکستانی ٹیم کی طرف سے پھر میچ کھلیں گے۔۔۔؟ بوم بوم آفریدی سے متعلق بڑی خبر آ گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور فیئر ویل میچ دینے کے معاملے پر اہم ملاقات آج ہو گی۔

”ویسٹ انڈیز کے خلاف ہر اننگز میں سنچری کروں تو ۔۔۔“گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کا اشارہ دینے والے یونس خان کھل کر میدان میں آگئے ،دو ٹوک بات کہہ دی

تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات شاہد خان آفریدی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کے درمیان کچھ دیر بعد دبئی میں ہو گی۔

وہاب ریاض اچانک ’سپرمین‘ بن گئے، ہوا میں اڑتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا بہترین کیچ پکڑا تو ویسٹ انڈینز بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے، دیکھ کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں شاہد خان آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے جبکہ انہیں ورلڈ الیون کے خلاف میچ کھلائے جانے کی آپشن بھی زیر غور ہے لہٰذا پاکستانی ایک بار پھر شاہد خان آفریدی کو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھنے کی امید کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل