”گیند سوئنگ بھی ہونے لگی اور رفتار بھی۔۔۔“ محمد عامر نے ویسٹ انڈینز بیٹنگ لائن کی ’دھجیاں‘ اڑا دیں، ایسی زبردست باﺅلنگ کہ تنقید کرنے والے بھی تعریف پر مجبور ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”یہ ہے اصلی محمد عامر“

”گیند سوئنگ بھی ہونے لگی اور رفتار بھی۔۔۔“ محمد عامر نے ویسٹ انڈینز بیٹنگ ...
”گیند سوئنگ بھی ہونے لگی اور رفتار بھی۔۔۔“ محمد عامر نے ویسٹ انڈینز بیٹنگ لائن کی ’دھجیاں‘ اڑا دیں، ایسی زبردست باﺅلنگ کہ تنقید کرنے والے بھی تعریف پر مجبور ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”یہ ہے اصلی محمد عامر“

  

کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے تو ہر جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا اور یہاں تک کہہ دیا گیا کہ اگر وہ پرفارم نہیں کررہے تو پھر انہیں ٹیم سے ہی نکال دیا جائے۔

شاہد خان آفریدی پاکستانی ٹیم کی طرف سے پھر میچ کھلیں گے۔۔۔؟ بوم بوم آفریدی سے متعلق بڑی خبر آ گئی

مگر انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں اتنی شاندار باﺅلنگ کروائی کہ ان پر تنقید کرنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ محمد عامر نے ویسٹ انڈیز کے 5 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر ناصرف ایک مرتبہ پھر خود کو بہترین باﺅلر ثابت کیا بلکہ 2010ءکے بعد پہلی مرتبہ کسی بھی اننگز میں 5 وکٹیں بھی حاصل کر کے کیرئیر میں آئے جمود کو بھی توڑ دیا۔

محمد عامر نے 19 اوورز میں صرف 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان میں سے 9 اوورز میڈن تھے یعنی ان میں کوئی سکور نہیں بنا جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 1.47 رہا جو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں باﺅلنگ کرنے والے تمام پاکستانی باﺅلرز میں سب سے بہترین ہے۔

”ویسٹ انڈیز کے خلاف ہر اننگز میں سنچری کروں تو ۔۔۔“گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کا اشارہ دینے والے یونس خان کھل کر میدان میں آگئے ،دو ٹوک بات کہہ دی

کھیل کے دوسرے روز بارش نے اپنا رنگ جمائے رکھا تاہم محمد عامر کو اتنا وقت ضرور مل گیا کہ وہ مزید 2 وکٹیں حاصل کر کے اپنی 5 وکٹیں مکمل کر سکیں۔ انہوں نے 7 سال بعد یہ اعزاز حاصل کیا ہے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے ان انگلینڈ کے خلاف 2010ءمیں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل