یہ پاکستان کی معروف ترین خاتون ہیں لیکن کیا آپ ان کو پہچان پائے ؟میک اپ آرٹسٹ نے نیا روپ دیا تو سب ہکا بکا رہ گئے ،نام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات شریں رحمان پاکستان کی معروف سیاستدان اور پیپلز پارٹی کی اہم رہنما ہیں ،ابھی وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔حال ہی میں شریں رحمان نے ہیلو پاکستان نامی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں وہ حیران کن طور پر اتنی مختلف نظر آرہی ہیں کہ کوئی بھی پاکستانی پہچان نہ پائے ۔شریں رحمان کو فوٹو شوٹ کرانے کے لیے نتاشا بیوٹو سیلون نے انہیں نیا روپ دیا جس میں وہ انتہائی دلکش اور اپنی عمر سے بہت ہی چھوٹی نظر آرہی ہیں ۔شریں رحمان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ مچا دیا ،جس نے بھی ان تصویروں کو دیکھا تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا ۔