پاکستانیوں کا ایک اور ”جگاڑ“، بارات پر پیسے لوٹنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ لیا کہ باراتیوں کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

پاکستانیوں کا ایک اور ”جگاڑ“، بارات پر پیسے لوٹنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ لیا ...
پاکستانیوں کا ایک اور ”جگاڑ“، بارات پر پیسے لوٹنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ لیا کہ باراتیوں کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی قوم کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے اور یہ جہاں بھی، جس مرضی حالات میں ہوں، ایسے ایسے ”جگاڑ“ لگا لیتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی دنگ رہ جاتا ہے۔

شاہد خان آفریدی پاکستانی ٹیم کی طرف سے پھر میچ کھلیں گے۔۔۔؟ بوم بوم آفریدی سے متعلق بڑی خبر آ گئی

شادی بیاہ کے مواقعوں پر مہندی، بارات اور ولیمہ کی تقریبات کے دوران بہت ساری رسمیں ادا کی جاتی ہیں مگر بارات کے وقت ڈھول یا بینڈ کی تھاپ پر بھنگڑے اور پھر اس دوران باراتیوں کی جانب سے خوشی میں پیسے لٹائے جانے کا رواج بھی پاکستان میں عام ہے تاہم جدید زمانے کیساتھ پاکستانیوں نے اس میں بھی ”جدت“ پید اکر لی ہے۔

جب بھی کوئی بارات کسی علاقے میں جاتی ہے تو مہمانوں کیساتھ ساتھ پیسے لوٹنے والے ”بن بلائے مہمان“ بھی آ جاتے ہیں اور اپنا مقصد پورا کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرتے ہیں۔ باراتی بھی اس موقع پر ہاتھ ”کھلا“ رکھتے ہوئے بھاری رقم ”ہوا“ میں اڑا دیتے ہیں جس کے حصول کیلئے وہاں اکٹھے ہونے والے بچے اور بڑے پوری جان مارتے ہیں اور اپنے مقصد کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ عبور کر لیتے ہیں۔

”گیند سوئنگ بھی ہونے لگی اور رفتار بھی۔۔۔“ محمد عامر نے ویسٹ انڈینز بیٹنگ لائن کی ’دھجیاں‘ اڑا دیں، ایسی زبردست باﺅلنگ کہ تنقید کرنے والے بھی تعریف پر مجبور ہو گئے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”یہ ہے اصلی محمد عامر“

پیسے لوٹنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہو جائے تو پھر زیادہ پیسے اکٹھے کرنا بھی ایک مسئلہ بن جاتا ہے اور اس مرتبہ پاکستانیوں نے اس مشکل کا حل نکالا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس