” گو نواز گو“ کا ری مکس ورژن ریلیز ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنوں کے دوران سب سے زیادہ شہرت ”گو نواز گو“ کے نعرے کو ملی جو آج بھی متعدد جگہوں پر سننے کو ملتا ہے اور اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق کی تقریب کے دوران پیش آنے والا واقعہ ہے جہاں طالب علموں نے ان کی موجودگی میں ہی یہ نعرہ لگا دیا۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
طلباءنے یہ نعرہ لگایا تو خواجہ سعد رفیق خاصے غصے میں دکھائی دئیے اور جب وہ تقریب سے چلے گئے تو پولیس نے نعرے لگانے والے 5 طالب علموں کو گرفتار بھی کر لیا جنہیں بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف کے نوٹس لینے پر چھوڑ دیا گیا۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے طالب علموں کی گرفتاریوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس مذمت کی اور اب اس سب کے بعد گو نواز گو نعرے کا ”ری مکس“ ورژن بھی ریلیز ہو گیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ہو گئی ہے جس میں 4 غیر ملکی افراد موسیقی کی دھن پر ”گو نواز گو“ نعرہ لگانے میں مصروف ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور جو بھی اسے دیکھتا ہے کہ اس کیلئے اپنی ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں۔۔۔
When something makes you smile. :) #GoNawazGo #PanamaCase #LahoreHighCourtBar @PTIofficial #PTI#PMLN pic.twitter.com/Nyns5TP2H4
— ______________ (@MaonBillii) April 23, 2017