”ایان علی کا زرداری کیساتھ یہ رشتہ ہے“ حنیف عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی کے سینے پر سانپ لوٹ گیا، فریال تالپور اور زرداری کے غصے کی انتہا نہ رہے گی کیونکہ۔۔۔
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پی پی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کے ن لیگ کے ساتھ ایان علی کے رشتہ کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چانڈیو صاحب،ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں بلکہ یہ بتائیں کہ ایان علی زرداری کی بہن ہیں،اگر آپ بتا دیتے ہیں تو میں پی پی پر قربان ہوجاؤں گا،سب جانتے ہیں کہ ایان علی کے ساتھ کس کا رشتہ ہے اور اسے دبئی میں کس نے فلیٹ لے کر دیا،چانڈیو صاحب سندھ کے عوام کی محرومیاں دور کریں،کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ عمران خان خدا کا خوف کرو،آپ جوا کھیلو،بچے چھپاؤ،وہ سب کیسے حلال ہوگئے،اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگو۔حنیف عباسی نے مطالبہ کیا کہ آئندہ الیکشن سے قبل ڈوپ ٹیسٹ کو لازمی قراردیا جائے،عمران خان کو رات کی دوائی نہ ملے تو ان کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے،عمران خان کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے،عمران خان آپ 8 گھنٹے اڈیالہ جیل میں نہیں گزارسکتے،جہانگیر ترین اور عمران خان کرپشن کے بادشاہ ہیں اور بدعائیں دینے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا،عمران خان اپنی مرضی کا آئین چاہتے ہیں،ایسی قانون سازی کریں کے ملک سے عمران خان اور پی پی کا گند صاف ہوجائے اور عمران خان استعفے استعفے کی رٹ چھوڑ و اور کے پی کے میں کام کروں،عوام کے لئے وزیراعظم سے کوئی بھی استعفیٰ نہیں لے سکتا۔
ن لیگ کے رہنما نے شیخ رشید پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ،شیخ رشید نے آج تک کوئی امتحان ہی پاس نہیں کیا،وزارت کی بھیک مانگنے والا آج استعفیٰ مانگ رہا ہے،عمران خان اور شیخ رشید کیلئے سیاست شغل میلہ ہے اور حنیف عباسی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ پارٹی فنڈنگ کا جواب دینے کیلے تیار نہیں،اناڑی ڈرائیور کے ہاتھوں میں ملک کی گاڑی نہیں دی جائے گی،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکلے گا،2018 ء میں آپ کا سیاسی جنازہ نکلے گا اور پنڈی کا مراثی اس کو کندھا دے گا اور عمران خان،شیخ رشید کے گھروں پر انتظار کرنے والا کوئی نہیں۔