قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،کر پشن کے خلاف جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیگی:چوہدری محمد سرور

قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،کر پشن کے خلاف جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری ...
قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،کر پشن کے خلاف جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیگی:چوہدری محمد سرور

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف جنگ اسکے مکمل خاتمے تک جاری رہیگی' کر پٹ لوگوں کی وجہ سے پاکستان مسائل او ر بحرانوں کا شکا ر ہو چکا ہے ملک میں شفافیات ہی تمام مسائل کا حل ہے 'تحر یک انصاف قوم کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل ہے 'تبدیلی کی تحر یک ضرور کامیاب ہوگی 'ہم ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بننا چاہتے ہیں اور یہاں پر بسنے والے تمام مذاہب کے ان کے حقوق ملنے چاہیے ۔

ماڈل ٹاؤن میں مسیحی برداری کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے  چوہد ری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست اس ملک اور قوم کیلئے ہے ، جس کیلئے ہم ہر طر ح کی

قر بانیاں دے رہے ہیں، ہم نہ صرف اس ملک کو کر پٹ لوگوں سے نجات دلائیں گے بلکہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم کر کے سب کیلئے یکساں تعلیم 'انصاف اور صحت سمیت تمام دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ تحر یک اور جنگ اس وقت تک جاری رہیگی  جب تک اس ملک سے کر پشن اور دیگر مسائل کامکمل خاتمہ نہیں کر دیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم تحر یک انصاف کا ساتھ دیتی رہے ، ہم قوم کو مایوس نہیں کر یں گے بلکہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلاکر عوام کو انکے تمام حقوق دے  گی ۔

مزید : لاہور