شہر لاوارث نہیں،اس کے وارث آگئے ہیں،عوام سمجھ بیٹھے تھے ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے:مصطفی کمال

شہر لاوارث نہیں،اس کے وارث آگئے ہیں،عوام سمجھ بیٹھے تھے ان کے مسائل حل نہیں ...
شہر لاوارث نہیں،اس کے وارث آگئے ہیں،عوام سمجھ بیٹھے تھے ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے:مصطفی کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ یہ شہر لاوارث نہیں ہے اس کے وارث آگئے ہیں جبکہ کراچی کے عوام حوصلہ ہار کر یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں الطاف حسین کے حق میں نعرے لگ گئے

تفصیلات کے مطابق چیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا پریس کلب پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مسائل کے حل کیلئے لوگوں کو احتجاج کیلئے نہیں بلایالندن میں پاسپورٹ نہ ملنے پر بلایا ہے۔ایم کیوایم کو آج اپنی نام نہاد شناخت کیلئے ریلی نکالنا پڑی حالانکہ انہوں نے کبھی عوامی مسائل پر احتجاج نہیں کیا۔پی ایس پی عوام کے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھا رہی ہے اور آج ہماری جماعت کی جانب دیکھ کر تمام جماعتیں عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 30سال میں شہر کے حقوق کیلئے کسی نے آواز نہیں اٹھا ئی لیکن ہم لوگوں کے حقوق کےلیے یہاں موجود ہیں،ہم نے کراچی کے ایک ایک گھر کو جگا دیا ہے۔میں حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آو دیکھ لو ہم سب سڑکوں پر ہیں ،کراچی کے وارث آچکے ہیں۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کیلئے مشکلات ہوئیںاور بیچاری عوام یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ بند کمروں میں عوام کے حقوق کیلئے بات نہیں ہورہی تھی اس لئے ہم نے ان بند کمروں کو ترک کردیا اور جماعت بھی چھوڑدی جبکہ جن باتوں پر پارٹی چھوڑی وہ ایک ایک بات درست ہوئی ہے۔آج حکمران اداروں سے کروڑوں روپے کمارہے ہیں اورسندھ میں روزانہ پانامہ جیسے 100کیسز اور کرپشن ہوتی ہے۔سیاست جھوٹ کا بازاراورکاروبار کاذریعہ بن چکی ہے جس سے حکمران اپنی سیاست کی دکان چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید : کراچی