اگر آپ کے ناخن بھی اس طرح پیلے ہیں تو اس کی یہ انتہائی تشویشناک وجہ ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کے ناخن بھی اس طرح پیلے ہیں تو اس کی یہ انتہائی تشویشناک وجہ ضرور پڑھ ...
اگر آپ کے ناخن بھی اس طرح پیلے ہیں تو اس کی یہ انتہائی تشویشناک وجہ ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) پیروں کے ناخنوں کا پیلا پن انتہائی بدنما نظر آتا ہے اور اس مسئلے سے دوچار افراد اکثر یہ سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں کہ ان کے ناخنوں کا ایسا برا حال کیونکر ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے ناخن پیلے پڑ جاتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سگریٹ نوشی نہیں بلکہ باتھ روم کے فرش پر جمی کائی ہے۔
ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب آپ کے پاﺅں فرش پر جمی کائی سے چھوتے ہیں تو اس میں جمع جراثیم آپ کے ناخنوں میں گھس جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ناخن سبزی مائل پیلے ہوجاتے ہیں۔ اگر اس مسئلے پر توجہ نہ دی جائے تو بالآخر ناخن بھربرے ہوجاتے ہیں اور ٹوٹنے لگتے ہیں۔ پاﺅں کے ناخن خراب ہونے کی صورت میں ٹانگوں میں درد اور حتیٰ کہ سانس کی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتاہے۔

انڈے کے چھلکے کبھی نہ پھینکیں، بلکہ انہیں اس طریقے سے کھائیں تو یہ صحت کا سنگین ترین مسئلہ فوری حل ہوجائے گا، سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ انڈے کے چھلکوں کا ایسا فائدہ بتادیا کہ جان کر آپ بھی کھانے پر مجبور ہوجائیں گے
بیرونی جراثیموں کے علاوہ جسم میں وٹامن B-12 اور زنک کی کمی بھی ناخنوں کی رنگت خراب کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخنوں کو خوش رنگ رکھنے کے لئے نہ صرف انہیں جراثیموں سے محفوظ رکھنا ضروری ہے بلکہ صحت بخش وٹامن سے بھرپور غذا کا استعمال بھی لازم ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -