وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بلاجواز ، اپوزیشن جے آئی ٹی کی تحقیقات تک صبر کرے ، فوجی اداروں کی سیاست کی نذر نہ کیا جائے :سینیٹر ساجد میر

وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بلاجواز ، اپوزیشن جے آئی ٹی کی تحقیقات تک صبر ...
وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بلاجواز ، اپوزیشن جے آئی ٹی کی تحقیقات تک صبر کرے ، فوجی اداروں کی سیاست کی نذر نہ کیا جائے :سینیٹر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو مسترد کرنا اعلی عدلیہ کے فیصلے کی تضحیک ہے، عدلیہ کے احترام کا درس دینے والے اب اسکا مذاق اڑارہے ہیں، وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بلاجواز ہے، اپوزیشن جے آئی ٹی کی تحقیقات تک صبر کرے، فوج کے اداروں کو سیاست کی نذر مت کیا جائے۔

پارٹی  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر ساجد میر نے   کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف  سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بلا جواز اور غیر ضروری ہے ،اپوزیشن جماعتوں کو جے آئی ٹی کی مکمل تحقیئقات تک صبر کرنا چاہئے ۔سینیٹر ساجد میر نے ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیم کی طرف سے پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر شاپنگ مال پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے  کہنا تھاکہ بھارت میں انسانی جانیں غیر محفوظ اور گائے کی زندگی قیمتی ہے، بھارت کا جنگی جنون اور پاکستان دشمنی خود ان کیلئے خطرناک ثابت ہوگی، بھارت کی پاکستان کے خلاف پالیسی جارحانہ ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، ایران اور سعودی عرب کو ہائی جیک کر نے کی کوشش کررہا ہے، دبئی اور ابوظہبی میں اپنے اثرات چھوڑ رہا ہے، افغانستان میں ہمارے خلاف مورچہ زن ہے ،مودی نے پاکستان کیخلاف سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذوں پر غیر اعلانیہ جنگ چھیڑی ہوئی ہے، ہر محاذ پر ہم حالت جنگ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  نام نہاد روشن خیال دانشوروں کا ٹولہ، انتظامیہ ہو یا مقننہ سوسال سوسائٹی ہو یا ڈالرز مافیا این جی اوز ان میں علیحدگی پسندوں اور جاسوسوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے موجود ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ کلبھوشن کا چیپٹر جتنا جلدی ہو سکے بند کیا جائے، اس لیے ضروری ہے کہ کلبھوشن کی اپیل سب سے پہلے سنی جائے اور اس معاملہ کو طول نہ دیا جائے۔

مزید :

لاہور -