راتوں رات دریا سے ایک بہت بڑی چیز غائب ہوگئی، ایسی حقیقت کہ دیکھ کر سائنسدان پریشان ہوگئے

راتوں رات دریا سے ایک بہت بڑی چیز غائب ہوگئی، ایسی حقیقت کہ دیکھ کر سائنسدان ...
راتوں رات دریا سے ایک بہت بڑی چیز غائب ہوگئی، ایسی حقیقت کہ دیکھ کر سائنسدان پریشان ہوگئے

  

اوٹاوا(نیوزڈیسک) دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں لیکن کینیڈا میں ایک بہت بڑا گلیشیئر صرف چار دن میں ہی ختم ہوگیا۔ گلیشیئر کے غائب ہونے پر دنیا بھر کے سائنسدان بھی حیران رہ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک اتنی تیزی سے کسی بھی گلیشیئر کو ختم ہونے نہیں دیکھا۔

برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ یہ گلیشیئر گذشتہ سال 26اور29مئی کے درمیان غائب ہوااور اس کی وجہ سے دریا نے اپنا راستہ بھی تبدیل کرلیا۔کینیڈا کے علاقے یوکون میں واقع اس گلیشیئر کا نام کاکاولش تھا ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گلیشیئر کا اتنی تیزی سے غائب ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں بہت تیزی سے آرہی ہیں۔ یونیورسٹی آف وینکوور کے سائنسدان جان کلیگ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو ایک سست عمل سمجھا جاتا ہے لیکن ایک گلیشیئر کا اس طرح ختم ہوجانا ایک انتہائی خطرناک عمل ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس