2 ماہ قبل سعودی حکام نے راحیل شریف کے حوالے سے بات کی پھر خط بھی لکھا،جس پرپاکستان نے رضامندی کا اظہار کیا:خواجہ آصف

2 ماہ قبل سعودی حکام نے راحیل شریف کے حوالے سے بات کی پھر خط بھی لکھا،جس ...
2 ماہ قبل سعودی حکام نے راحیل شریف کے حوالے سے بات کی پھر خط بھی لکھا،جس پرپاکستان نے رضامندی کا اظہار کیا:خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں حلفاً کہتا ہوں 2 ماہ پہلے عمرے پر گیا تو سعودی حکام نے وہاں سابق آرمی چیف راحیل شریف سے متعلق مجھ سے بات کی تھی ، وطن واپسی پر انھوں نے خط بھی لکھاجس پر حکومت پاکستان نے رضامندی کا اظہار کیا۔سعودی عرب ہمارا تاریخی دوست ہے ،ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

دہشت گردوں کا بزدلانہ وار ،ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 4 جوان شہید ،تین زخمی ہوگئے

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف نے ہفتہ پہلے این او سی کے لئے درخواست دی تھی ، جس پر ہم نے قواعد اور ضوابط دیکھے،جی ایچ کیو نے منظوری دی ،میں نے بھی دستخط کیے اور پھروہ سعودی عرب چلے گئے۔سابق آرمی چیف ملٹری الائنس اگینسٹ ٹیررازم کے چیف ہوں گے،یہ تمام باتیں مئی میں طے ہوجائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں راحیل شریف کا احترام کرتا ہوں ،اور ان کو مکمل تحفظ بھی دیا جائے گا،الائنس تعین کرتاہے کہ کس کے کیا مراعات ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر دفاع سے میری تین سے چار ملاقاتیں ہوئی ہیں،ان کے تحفظات دور کریں گے، یہ ہماری ذمہ داری اور فرض ہے کہ ان کے خدشات کو دور کیا جائے۔ ای سی اور کی کانفرنس کی کامیابی میں ایران نے بہت بڑا کردار ادا کیا،ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

مزید : قومی